ایک یادگار سیر (A Walk to Remember) سن 2002ء میں بنائی گئی ایک رومانوی فلم ہے۔ فلم اسی نام کے ایک ناول پر مبنی ہے جو کہ نکولس سپارکس(Nicholas Sparks) نے 1999 میں لکھا تھا۔ فلم کے ہدایتکار آدم شینک مین(Adam Shankman) ہیں اور مرکزی کردار شَین ویسٹ (Shane West) اور اد اکارہ و گلوکارہ مَینڈی مُور(Mandy Moore) نے ادا کئے ہیں۔
خلاصہ/کہانی
(فلم کا پورا پلاٹ لکھنے کی بجائے،میں کوشش کروں گا کہ صرف خلاصہ لکھ کر ہی کام چلایا جائے۔) فلم کے مرکزی کردار شمالی کیرولائنا کے ایک سکول کے طالبعلم ہیں۔ لینڈن کارٹر(Landon Carterشین ویسٹ) بری صحبت کا شکار لیکن ایک لائق اور نمایاں طالبعلم ہے۔ اپنے دوستوں کے ساتھ آوارہ گردی کرنا اور دوسروں کو تنگ کرنا اس کا مشغلہ ہے۔ اسی طرح کی ایک تفریح کے دوران انکا ایک ساتھی زخمی ہو جاتا ہے اور لینڈن کو بھی چوٹ لگتی ہے، اسی کی پاداش میں اسے سکول میں غیر نصابی اور صحت مندانہ سرگرمیوں میں نہ چاہتے ہوئے بھی حصہ لینا پڑتا ہے۔ انہی سرگرمیوں میں سے ایک، سکول میں ہونے والا سالانہ ڈرامہ ہے جسکے لئے وہ گرجا گھر کے پادری کی بیٹی جیمی سلیوان(Jamie Sullivan مَینڈی مُور) سے مدد لیتا ہے۔ جیمی ایک سادہ،خوبصورت، خاموش طبع اور عزائم سے بھرپور لڑکی ہے، جسکی زندگی میں اسکی خواہشات کا بڑا عمل دخل ہے۔ دونوں میں کوئی بات بھی یکساں نہیں ہوتی تاہم جیمی اس کی مدد کیلئے تیار ہو جاتی ہے۔ یوں دونوں ساتھ وقت گزارتے ہیں۔ کچھ ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں جس سے ان کے درمیان کشیدگی پیدا ہوتی ہے لیکن بعد میں لینڈن کے دل میں جیمی کیلئے محبت جاگ جاتی ہے ۔ جیمی، لینڈن سے پہلے دن ہی ایک بات کہتی ہے کہ: “مجھ سے کبھی محبت مت کرنا!” (کیوں؟ یہ آپ فلم دیکھنے کے بعد ہی جان سکیں گے)۔ دونوں کے دلوں میں ایک دوسرے کیلئے جذبات پیدا ہو جاتے ہیں (یہاں تک تو تقریباً سب ہی فلموں میں ہوتا ہے!)، لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور ہوتا ہے کیونکہ اس کے بعد کہانی میں ایک ٹریجک موڑ آ جاتا ہے، بولے تو ٹوئِسٹ!۔ لینڈن کا امتحان اور جیمی کا یقین کہانی کو آگے بڑھاتا ہے۔
زمرہ جات
رومانوی، ڈرامہ، ناول پر مبنی فلم
ذاتی رائے
فلمستان پر کئے جانے والے تجزیوں میں یہ پہلا تجزیہ ہے جو رومانوی فلم پر کیا گیا ہے۔ یہ فلم میری پسندیدہ رومانوی فلموں میں سے ہے اور بہت سادہ سی اور ”آسان ” فلم ہے۔ فلم کی کہانی زیادہ منفرد تو نہیں لیکن بہت اچھی ہے۔ سب سے بڑھ کر اس کو دیکھتے ہوئے آپ کو فلم آگے نہیں کرنی پڑتی(اگر آپ کرتے ہیں تو!)، فلم میں “سین” نہ ہونے کے برابر ہیں۔ میرے “تجربے” کے مطابق زنانہ فلم بینوں (؟؟ p: ) میں سے اسّی فیصد کو یہ فلم پسند آئے گی۔ مردانہ فلم بینوں سے کبھی پوچھا تو نہیں لیکن جو رومانوی یا مزا حیہ رومانوی(Romantic Comedy) فلمیں دیکھنے کے شوقین ہیں، وہ ضرور ٹرائی کریں۔
والدین کیلئے
فلم رومانوی ہے لہٰذا بچوں کیلئے والدین کی راہنمائی ضروری ہے۔ اس کے علاوہ فلم کسی بھی “ریٹڈ” کیٹیگری میں نہیں آتی۔
ریٹنگ/اعزازات
IMDb پر فلم کی ریٹنگ 7٫1/10 ہے۔
مینڈی مُور کو 2002 کے MTV Awards میں Breakthrough Female performance کا اعزاز ملا۔
اس کے علاوہ 2002 کے Teen Choice Awards میں بھی کامیابی ملی۔

8 تبصرے کیے گئے۔
ابوشامل says:
Jun 11, 2010
گو کہ میں رومانوی فلموں کا کوئی بہت بڑا فین نہیں ہوں، لیکن چند رومانوی فلمیں تو بہت پائے کی ہیں جیسے دی انگلش پیشنٹ۔
آپ کو ایک مرتبہ پھر فلمستان کے لیے مضمون پیش کرتا دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے اور لگ رہا ہے کہ آپ کو یہ سلسلہ بہت پسند آیا ہے اور آپ اسے سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ اس کے لیے بہت بہت شکریہ عمیر!
عمیر ملک says:
Jun 11, 2010
دی انگلش پیشنٹ واقعی اچھی فلم ہے۔ فلمستان کا ماحول ذرا بدلنے کیلئے رومانوی فلم پیش کی تھی۔۔۔
شکریہ تو آپ کا ہے جی!
خاور بلال says:
Jun 11, 2010
عمیر صاحب تجزیے کے لیے بہت عمدہ فلم کا انتخاب کیا ہے۔ عشق کی لائبلیٹی پر مبنی ایک خوبصورت فلم ہے۔ فلم میں لڑکی نے اپنا کردار بہت عمدگی سے نبھایا ہے۔ چھ ماہ قبل دیکھی تھی اور رونا بھی آیا تھا…. بیگم کو
True_Friend says:
Jun 11, 2010
ظالمو کی وکھا دتا جے۔
ہائے اینڈ پر ہیروئن ہی مر جاتی ہے۔ میں تو خواتین کے ناول آخر سے پڑھ کر لیا کرتا ہوں کہ ہیپی اینڈ ہی ہورہا ہے نا۔
بے چاری ہیروئن اور کلم کلا ہیرو
عمیر ملک says:
Jun 12, 2010
شکریہ خاور
دوست: ہاہاہا۔۔۔ ویسے اگر ہندوستانی یا پاکستانی فلم ہوتی تو کسی نہ کسی طرح ہیروئن کی جگہ کسی اور کو مار دینا تھا۔۔!
جعفر says:
Jun 15, 2010
فلم میں سین نہ ہونے کے برابر ہیں ۔۔۔
تو کیا ساری فلم میں کریڈٹس ہی چلتے رہتے ہیں۔۔۔
ایک آدھ دفعہ کسی چینل پر لگی ہوئی دیکھی تھی، پانچ دس منٹ تک دیکھنے کے بعد بھی توجہ مبذول نہ کراسکی
اور ویسے بھی ابھی آپ کی بالی عمریا ہے، رومانٹک کامیڈیاں دیکھنے والی۔۔۔
لکھا خوب ہے بہرحال
عمیر ملک says:
Jun 15, 2010
ہی ہی ہی ہی ۔۔۔۔۔
سین بولے تو سجھ تو گئے ہیں نا آپ۔۔۔
شکریہ!
طارق راحیل says:
Jul 8, 2010
کبھی اتفاق نہیں ہوا مجھے رومانوی فلمین زیادہ نہیں بھاتیں
ایکشن سسپنس ہارر تھریلر فلمیں یا کامیڈی ہو تو کیا ہی بات ہے