فلمستان | فلموں پر تبصرے و تجزیے مکمل اردو زبان میں

Kingdom of Heaven

Kingdom of Heaven

12ویں صدی کی صلیبی جنگوں کا احاطہ کرتی یہ معروف فلم 2005ء میں ریلیز ہوئی، جس کے ہدایت کار تھے رزمیہ فلمیں بنانے والی معروف شخصیت رڈلے اسکاٹ، جن کے دامن میں Gladiator، Black Hawk Down اور American Gangster جیسی شاہکار فلمیں بھی ہیں۔ صلاح الدین ایوبی اور صلیبی بادشاہوں کے درمیان تاریخی کشمکش کی داستان بیان کرتی اس فلم میں چند تاریخی مناظر کو کمال مہارت سے فلمایاں گیا ہے جیسا کہ جنگ حطین اور فتح بیت المقدس کے مناظر اپنی مثال آپ ہیں۔میں نے رڈلے اسکا ٹ کی بہت زیادہ فلمیں نہیں دیکھی ہیں پھر بھی مجھے کنگڈم...
Contact

Contact

In all our searching, the only thing we’ve found that makes the emptiness bareable is our selves. ہماری زمین ابھی تک ساری کائنات میں واحد معلوم سیارہ ہے جس پر زندگی اپنی پوری آب و تاب سے موجود ہے، اور باوجود ہماری تلاش کے معلوم کائنات میں، جو کہ کروڑہا نوری سالوں پر محیط ہے، زندگی کا کوئی نشان نظر نہیں آتا۔ اس کے باوجود یہ بات 100 فیصد یقین سے نہیں کہی جاسکتی کہ ہمارے اس چھوٹے سے سیارے سے پرے کوئی اور تہذیب یا زندگی موجود نہیں۔ کائنات میں زمین سے باہر زندگی کی یہ تلاش شروع ہوئے...
Inception

Inception

میرے خیال میں تو کسی بھی غیر معمولی کتاب یا فلم کو جانچنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ دوبارہ پڑھنے اور دیکھنے پر وہ کتاب یا فلم آپ کو مجبور کرتی ہے یا نہیں۔ کرسٹوفر نولان کی جتنی فلمیں میں نے دیکھی ہیں ان سب میں یہ خاصیت بدرجہ اتّم موجود ہے۔ بلکہ ایمانداری کی بات تو یہ ہے کہ اس کی فلموں کو پوری طرح سمجھنے کے لیے ایک دفعہ دیکھنا میرے لیے کافی نہیں ہوتا سوائے “ڈارک نائٹ” کے۔ لیکن اس کو بھی “جوکر” کے لیے بار بار دیکھنا پڑا ہے اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری...
Sense and Sensibility

Sense and Sensibility

سینس اینڈ سینسی بلیٹی برطانیہ میں ریلیز ہوئی ایک ڈرامہ فلم ہے جس کی کہانی اسی نام کے مشہور زمانہ ناول سے اخذ کی گئی ہے۔1811ء میں شائع ہوئے اس ناول کو انگریزی ادب کی معروف ناول نگار جین آسٹن نے لکھا تھا۔ فلم کے پروڈیوسر لنڈسے ڈورن آسٹن کی تحریروں کے شیدائی تھے۔ انہوں نے اس فلم کا اسکرپٹ تحریر کرنے کیلئے ایما تھامسن کو منتخب کیا جنہوں نے فلم میں ایلانور ڈیش ووڈ کا کردار بھی ادا کیا ہے۔ ایما تھامسن کی چھوٹی بہن کا کردار کیٹ ونسلیٹ نے نبھایا ہے۔ دراصل اسی فلم نے کیٹ ونسلیٹ کے...
Fair Game

Fair Game

آج کل اخبارات میں میمو گیٹ اسکینڈل کا بہت چرچا ہے اور اگر جوکچھ کہا جارہا ہے وہ صحیح ثابت ہوگیا تو پاکستان کے سربراہ مملکت پر غداری کا مقدمہ بن سکتا ہے، یہ سب میں ایک فلمی ویب سائٹ پر کیوں کہہ رہا ہوں؟؟ دراصل یہ اسکینڈل مجھے ایسے ہی ایک واقعے کی یاد دلاتا ہے جو کہ امریکی نائب صدر ڈک چینی کے لئے وبال جان بنا اور جس طرح میموگیٹ اسکینڈل میں حسین حقانی کو قربانی کا بکرا بناکر اصل شخصیت کو بچایا جارہا ہے اسی طرح امریکہ میں بھی ڈک چینی کی جگہ لوئس لبی کی...
V for Vendetta

V for Vendetta

کامک کہانیاں اور گرافک ناول مغربی ممالک میں تخیلاتی ادب پیش کرنے کے اہم ذرائع ہیں۔ امریکہ اور برطانیہ سمیت مختلف ممالک ہرماہ کئی کامک کہانیاں اور گرافک ناول دکانوں اور پھر لوگوں کے ہاتھوں میں پہنچتےہیں۔ اسپائیڈر مین، گرین لینڑن ،ٹن ٹن،ایکس مین، اسکاٹ پلگرم ورسز دی ورلڈ اور لیگ آف ایکسڑا آرڈنیری جنٹل مین گرافک ناولوں اور کامک کہانیوں سے ماخوذ فلموں کی چندمثالیں ہیں۔ لیکن کسی کامک یاگرافک ناول سے ماخوذ ہونے کا یہ مطلب قطعی طور پر یہ نہیں کہ اس کا ہیرو ہوا میں اڑتا آنکھوں سے لیزر شعائیں پھینکتا کوئی مافوق الفطرت انسان ہی...
Black Hawk Down

Black Hawk Down

ہالی ووڈ دنیا کی سب سے بڑی فلمی صنعت ہے، جس کے دنیا بھر پر زبردست اثرات ہیں۔ اسی لیے اسے پروپیگنڈہ فلموں کے لیے بھی بھرپور انداز میں استعمال کیا جاتا رہا ہے اور اب بھی کیا جاتا ہے خصوصاً جنگ عظیم اور جنگ ویت نام کے حوالے سے بننے والی کئی فلمیں مکمل طور پر پروپیگنڈہ تھیں۔ ان میں فرضی کہانیوں کو حقیقت بنا کر پیش کیا گیا یا پھر حقیقی واقعات کی تلخ حقیقتوں پر پردہ ڈالا گیا۔ میرے پسندیدہ ڈائریکٹر رڈلے اسکاٹ (Ridley Scott) کی ایک فلم “بلیک ہاک ڈاؤن” (Black Hawk Down) بھی انہی پروپیگنڈہ...
Toy Story 3

Toy Story 3

گزشتہ ماہ  والٹ  ڈزنی پکچرز اور پکسار اسٹوڈیوز کی نئی پیشکش “ٹوائے سٹوری 3“(Toy Story 3)  نمائش کیلئے پیش کی گئی۔ ابھی تک باکس آفس پر شاندار کامیابی کی حامل یہ فلم  1995ء میں جاری کردہ “ٹوائے سٹوری”(Toy Story) کا تیسرا پارٹ ہے۔ اس سیکوئل کی تینوں فلموں نے اپنے اپنے وقت میں خوب دھوم مچائی اور  باکس آفس پر بہترین  کمائی کرنے والی اینیمیشن فلموں میں گنی جاتی ہیں۔ فلم کے ہدایت کار لِی اونکرچ (Lee Unkrich) ہیں جو پہلی اور دوسری فلم میں ایڈیٹنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔  تینوں فلموں میں مرکزی کردار ’ووڈی‘ کی آواز...
Gone with the Wind

Gone with the Wind

گون ود دا ونڈ کہانی ہے امریکی جنوب کی ریاستوں کی، امریکی خانہ جنگی کی اور اسکارلیٹ اوہارا کی۔ انیس سو انتالیس میں بننے والی یہ شہرہ آفاق فلم، سینما کی تاریخ کی عظیم ترین فلموں میں سے ایک شمار کی جاتی ہے۔ ہدایات کاری، عکاسی، مکالمہ نگاری، اور اداکاری کے میدانوں میں رجحانات کے سینکڑوں نئے در وا کرنے والی یہ فلم دنیا بھر میں لاکھوں فلم بینوں کی پسندیدہ ترین فلموں میں سے ایک ہے۔ فلم میں رہیٹ بٹلر کا کردار ادا کیا ہے کلارک گیبل نے جو اس وقت بھی فلمی صنعت کا ایک معروف نام تھے...
تازہ تحاریر:

بچہ ھای آسمان

بچہ ھای آسمان

گذشتہ چند ہفتوں کے دوران بہت ساری فلمیں دیکھیں۔ اور ان میں سے دو فلمیں ایسی ہیں کہ جو بے حد پسند آئیں۔ پہلی فلم ہے مشہور ایرانی ہدایتکار ماجد مجیدی کی بچہ ھای آسمان المعروف Children of Heaven ۔ میری والدہ دو بار یہ فلم ٹیلیوژن پر دیکھ چکی تھیں۔ وہ چاہتی تھیں کہ...
The Usual Suspects

The Usual Suspects

جب فلمستان بلاگ کا آغاز کیا تو تمام اردو بلاگر ساتھیوں نے بہت سراہا، اور ان کی حوصلہ افزائی ہی کا نتیجہ تھا کہ یہ بلاگ لکھنے کا حوصلہ ہوا اور اب تک ان کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔ ایک چیز جس پر کچھ قارئین معترض ہوئے ہیں وہ میرے (یعنی صرف...
How to Train your Dragon

How to Train your Dragon

ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن (How to train your Dragon) کمپیوٹر اینیمیٹڈ فلم ہے جو آج سے تقریبا دو ماہ قبل 26 مارچ کو ریلیز ہوئی۔ اس فلم نے جی بھر کے باکس آفس پر راج کیا اور آج دو ماہ گزرجانے کے باوجود نویں نمبر پر موجود ہے دیگر کئی تگڑی موویز کا منہ...
Stranger than Fiction

Stranger than Fiction

اس دنیا کی سب سے قیمتی چیز نیا اور اچھوتا خیال ہوتا ہے، ان خیالات کو پیش کرنے والے لوگ تاریخ میں زندہ رہتے ہیں۔ ویسے بندہ مرجائے (اور مرجاتا ہے) تو تاریخ میں زندہ رہنےکا کیا فائدہ؟ اور اگر کہیں سے آب حیات مل جائے اور موت سے چھٹکارا پالیا جائے تو پھر یہ...
Cast Away

Cast Away

گر میرے پاس کسی کو ایک فلم ریفر کرنے کا آپشن ہو تو  “کاسٹ اوے” ان چند فلموں سے ایک ہوگی۔ ایک انوکھی و دلچسپ کہانی، زندگی بچانے کی جدوجہد، عزم مصمم، جذبات و محبت کی ایک دل موہ لینے والی داستان، جس میں مرکزی کردار ٹام ہینکس نے ادا کیا ہے اور ان کی...
The Shawshank Redemption

The Shawshank Redemption

1994ء ہالی ووڈ کے لیے ایک یادگار سال تھا، اس سال آسکر ایوارڈز میں بہترین فلموں کے لیے نامزد ہونے والی تینوں فلمیں (فورسٹ گمپ، پلپ فکشن اور شاشینک ریڈمپشن) تاریخ کی بہترین فلموں میں شمار ہوتی ہیں۔ گو کہ میلہ فورسٹ گمپ (Forrest Gump)نے لوٹ لیا لیکن اس کے مقابلے میں آنے والی دی...
فلمستان - تعارف

فلمستان – تعارف

یہ ذرائع ابلاغ کا دور ہے اور انسان کی بنیادی ضروریات میں روٹی، کپڑا اور مکان کے ساتھ ساتھ اب معلومات یعنی انفارمیشن بھی شامل ہو چکی ہے۔ ٹی وی چینلوں اور انٹرنیٹ نے ابلاغ کی دنیا میں ایک انقلاب برپا کر دیا ہے اور اب دنیا جہاں کی معلومات محض انگلی کے چند اشاروں...