یہ ذرائع ابلاغ کا دور ہے اور انسان کی بنیادی ضروریات میں روٹی، کپڑا اور مکان کے ساتھ ساتھ اب معلومات یعنی انفارمیشن بھی شامل ہو چکی ہے۔ ٹی وی چینلوں اور انٹرنیٹ نے ابلاغ کی دنیا میں ایک انقلاب برپا کر دیا ہے اور اب دنیا جہاں کی معلومات محض انگلی کے چند اشاروں کی محتاج ہے۔ لیکن روایتی طریقوں کے علاوہ ابلاغ کے کچھ اور موثر ذرائع بھی ہیں جن میں فلم کو ایک ممتاز مقام حاصل ہے۔ فلم کے کچھ منفی پہلو ہیں تو کچھ تربیتی پہلو بھی ہیں، وہ انسانی معاشرے کی حقیقی و مصنوعی عکاسی بھی کرتی ہے اوررائے عامہ کو ہموار کرنے یا پھر پروپیگنڈے کے لیے انہیں ایک بہترین ہتھیار کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج دنیا بھر میں فلم بینی کو ایک اہم مقام حاصل ہے اور اس کے حوالے سے تجزیے و تبصرے شایع کرنے والی ویب سائٹس دنیا کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹس میں شمار ہوتی ہیں۔

دور جدید میں فلمیں انسانی ذہنوں پر کتنا اثر رکھ رہی ہیں، اس کا اندازہ محض اس بات سے لگا لیجیے کہ بریو ہارٹ کے اجراء کے بعد اسکاٹ لینڈ میں انگلستان سے آزادی چاہنے والوں کی تعداد میں بڑی حد تک اضافہ ہوا اور عوامی سطح پر کیے گئے سروے سے معلوم ہوا کہ جتنی بڑی تعداد اب انگلستان سے آزادی کی خواہش رکھنے لگی ہے اتنی تعداد پہلے کبھی نہ تھی۔ اس لیے ہم اس ابلاغی دور میں اس اہم ذریعے کو یکسر نہیں چھوڑ سکتے۔ یہی وجہ اردو میں ایک فلمی تجزیہ بلاگ کا آغاز کرنے کا محرک ثابت ہوئی جو اب آپ کی نظروں کے سامنے ہے۔
یہاں “فلمستان” پر ہماری کوشش ہوگی کہ مشہور (یا غیر مشہور)، اچھی (یا بری) اور شاہکار (یا پروپیگنڈہ) فلموں پر تبصرے اور تجزیے پیش کریں اور ان کی خامیوں اور خوبیوں اور کہانی میں کمزوریوں یا پروپیگنڈہ فلموں میں اصل واقعات کو پردۂ سیمیں کے پیچھے چھپانے کی کوششوں کا ذکر کریں، زیر تبصرہ فلموں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات قارئین تک پہنچائیں تاکہ وہ کسی بھی فلم کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے سکیں اور فلم بینی کے دوران یہ بلاگ ان کے لیے مددگار ثابت ہو۔
میں اس سلسلے میں تکنیکی مدد فراہم کرنے پر برادر ساجد اقبال ، محمد اسد اسلم اور نعمان یعقوب کا شکر گزار ہوں اور ساتھ میں تحاریر کا وعدہ کرنے اور حوصلہ افزائی کرنے پر جعفر اور خاور بلال کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ذاتی طور پر مجھے دو قسم کی فلمیں ہی پسند ہیں، ایک اینی میٹڈ اور دوسری جنگی۔ اس لیے میری جانب سے تو ایسی ہی فلموں پر تبصرے ممکن ہیں لیکن کبھی کبھار کوئی ایسی فلم بھی نظروں سے گزرتی ہے موضوع میں دلچسپی نہ ہونے کے باوجود دل کو چھو جاتی ہے۔ اس لیے ان فلموں پر بھی تبصرے ہوں گے اور ساتھی لکھاریوں کی جانب سے مختلف النوع فلموں پر تجزیے تو ہوں گے ہی۔
امید ہے کہ اردو بلاگنگ کمیونٹی اس منفرد بلاگ کو سراہے گی اور اس سے اردو بلاگنگ کو ایک نئی جہت عطا ہوگی۔
46 تبصرے کیے گئے۔
jafar says:
11, 2010
خوش آمدید اور مبارکباد
آپ نے اس کام میں ہاتھ ڈالا ہے تو یقینا عمدہ طریقے سے ہوگا
نیک تمنائیں قبول کیجیے
ابوشامل says:
11, 2010
شکریہ جعفر میاں۔ اب یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ اس بلاگ کی تشہیر چہار سو کریں
۔
arifkarim says:
11, 2010
زبردست۔ فلمی بلاگ کی تجویز عرصہ قبل محفل پر کی تھی۔ لیکن چونکہ بلاگنگ سے نابلد ہوں۔ اسلئے آگے نہ جا سکا۔ شکریہ آپکا، آپنے درینہ خواہش کو پورا کر دیا۔ میں جلد ہی فلمی ریویوز انکے لنکس کیساتھ پیش کروں گا۔
ابوشامل says:
11, 2010
شکریہ عارف! مجھے بہت خوشی ہوگی کہ اگر اس کام میں مزید افراد بھی شامل ہوں۔
میں پوسٹنگ کی سیٹنگز کے بارے میں نہیں سمجھا کہ آپ کیا کہنا چاہ رہے ہیں۔ رچ فارمیٹ؟؟؟
arifkarim says:
11, 2010
پوسٹنگ کیلئے سیٹنگز درست کر دیں۔ رچ فارمیٹ ہونا چاہئے تاکہ ڈاؤنلوڈ لنکس فراہم کرتے وقت مسئلہ نہ ہو۔
زین says:
11, 2010
بہت خوب!!!
خاور بلال says:
11, 2010
فہد بھائی اس بلاگ کا آغاز کرنے پر بہت بہت مبارک۔ امید ہے یہ بلاگ تیزی سے پھلے پھولے گا۔ سیاسی بلاگز پڑھ پڑھ کر تو دماغ کی دہی بن چکی ہے۔
ابوشامل says:
11, 2010
شکریہ خاور۔۔۔ یہاں اپنے دماغ کی دہی کے ساتھ ساتھ دوسروں کے دماغ کی لسی بننے سے روکنے کا سامان بھی کیجیے
۔
DuFFeR - ڈفر says:
11, 2010
تو بھائیو
مبارک ہو ایک اور سنگ میل کی
اب اس پہ اکثر رنگ و روغن کی گچی مار کہ کچھ لفظ بھی لکھ دیا کرو کہ یادگار قائم رہے
ویسے تو جن بھائیوں کے نام ہیں ان مین سے اکثر اپنے بلاگ کا پتہ بھی بھول گئے ہیں شائد
ابوشامل says:
11, 2010
ڈفر پا جی! کچھ حوصلہ افزائی کرو بھائی، اب ایسے لپیٹ لپیٹ کر مارنے کا کیا فائدہ؟
ویسے لکھنے کا وعدہ صرف دو افراد نے کیا ہے جن کا میں نے ذکر کیا باقی سے تو محض تکنیکی سلسلے میں مدد مانگی تھی۔
محمداسد says:
11, 2010
آپ بھی تو کچھ کچھ بھول گئے ہیں جی!!!
ابوشامل says:
12, 2010
بھولا نہیں ہوں جناب
بس آپ کا ذکر خیر ایک مرتبہ کیا یعنی تکنیکی معاونت میں۔ امید ہے کہ مضامین کے سلسلے میں آپ کا تعاون اور زیادہ حاصل ہوگا۔
محمداسد says:
11, 2010
نئے بلاگ کی شروعات پر مبارک باد اور بامقصد مستقبل کے لیے نیک تمنائیں قبول فرمائیں۔
ابوشامل says:
11, 2010
بہت شکریہ اسد صاحب! امید ہے کہ آپ کا تعاون بھی حاصل رہے گا۔
خورشیدآزاد says:
11, 2010
مبارک ہو فہد بھائی اس بلاگ کی واقعی ضرورت تھی۔ ویسے کیا صرف انگریزی فلموں کا تجزیہ کیا جائے گا یا اردو ہندی فلموں کا بھی؟
ابوشامل says:
12, 2010
بہت شکریہ خورشید صاحب۔ یہ بلاگ تمام فلموں کا تجزیہ کرے گا، اس میں اردو/ہندی فلمیں بھی شامل ہوں گی۔
راشد کامران says:
11, 2010
بہت ہی عمدہ ہے جناب۔ نیک خواہشات قبول کریں۔
تو بلاگ کا دائرہ کار کون کون سے “وڈ” تک پھیلا ہوا ہے؟ اور اگر کوئی سال میں ایک آدھ پوسٹ کرنی چاہے تو کیا گیسٹ اینٹری مار سکتے ہیں
ابوشامل says:
12, 2010
شکریہ راشد بھائی۔
۔
بلاگ کا دائرۂ کار تمام “ووڈوں” تک پھیلا ہوا ہوگا۔ سال میں ایک دو پوسٹ کرنے والوں کو اجازت نہیں دی جائے گی کم از کم شرط دو ماہ میں ایک پوسٹ ہے
محب علوی says:
12, 2010
سلام مسنون بھائی صاحب،
جس رفتار سے آجکل میں فلمیں دیکھ رہا ہوں اس حساب سے تو کئی فلموں کے تجزیے لکھ سکتا ہوں۔
اس لیے مجھے بھی فلمی تجزیوں میں شامل سمجھیں۔
Avatar اور Lovely Bones پر تبصرہ شروع کروا لیں اور رونق لگوا لیں۔
ابوشامل says:
12, 2010
حضور! قدم رنجہ فرمانے پر آپ کا ممنون احسان ہوں۔ میں بلاگنگ کی دنیا میں آپ کو نہیں بھول سکتا، کیونکہ اس میں دھکا دینے والے دراصل آپ ہی تھے۔
مجھے بہت خوشی ہوگی اگر اس “کار خیر” میں آپ کا تعاون بھی حاصل ہے۔ جلد ہی یہاں فلموں پر تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگا تب تک یہ آپ جیسے دوستوں اور قارئین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بلاگ کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کریں۔
ابن سعید says:
12, 2010
ایک آدھ تجزیے شائع ہو جائیں تو ماورائی فیڈر میں بھی شامل کر دوں گا ان شاء اللہ.
ابوشامل says:
12, 2010
آمد کا اور عنایات کا بہت شکریہ سعود بھائی۔ آپ جب چاہیں اسے ماورائی فیڈز میں شامل کریں، مجھے بہت خوشی ہوگی۔
ابن سعید says:
12, 2010
style.css
line 167
line 168
line 169
#respond input[type=text].author { background:url(images/user.png) no-repeat 98% 50%; }
#respond input[type=text].email { background:url(images/email.png) no-repeat 98% 50%; }
#respond input[type=text].url { background:url(images/link.png) no-repeat 98% 50%; }
تینوں لائنوں میں 98% کو 2% کر لیں اور ہمیں دعاء دیں.
ابوشامل says:
12, 2010
بہت شکریہ۔ اس تھیم میں مزید کچھ خرابیاں بھی ہیں۔ ان کے حل کے لیے بھی آپ کی تجاویز درکار ہیں۔ خصوصا کمنٹ بکس میں اردو پیڈ کا کام نہ کرنا۔
ابن سعید says:
12, 2010
اردو ایڈیٹر کے کام نہ کرنے کا ممکنہ سبب جاننے کی کوشش کی تو پتا چلا کہ آپ نے سورس کوڈ میں jquery.js اور jquery.min.js دونوں فائلیں شامل کر لی ہیں. جبکہ دونوں میں کوئی فرق نہیں سوائے اس کے کہ jquery.min.js منفائڈ ہے یعنی اس میں سے کمنٹ اور وہائٹ اسپیسیز وغیرہ ہٹا کر اس کی سائز کو چھوٹا کر دیا گیا ہے.
اتفاقاً آپ کی تھیم کوبھی جے کوئیری کی ضرورت ہے اور اردو ایڈیٹر کو بھی. لہذا کسی بھی ایک فائل سے کام چل جائے گا. ایک بات یاد رکھیں کہ جے کوئیری کی فائل اردو ایڈیٹر کی جاوا اسکرپٹ فائل سے پہلے آنی چاہئے. ابھی اس تھیم کے ساتھ یہ ہو رہا ہے کہ ایک فائل تو اردو اڈیٹر سے پہلے ہے جبکہ دوسری اس کے بعد. یعنی اردو ایڈیٹر کا آبجیکٹ بننے کے بعد سارے میٹھڈس اور رائٹ ہو جاتے ہیں. ایسا میرا گمان ہے. میں پورے یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ اصل مسئلہ کیا ہے. بہر کیف امید ہے کہ اس طرح کرنے سے آپ کا مسئلہ حل ہو جانا چاہئیے.
ابوشامل says:
12, 2010
سر پر سے گزر گیا سعود بھائی
۔
میں کسی کے ذریعے اس مسئلے کو حل کروانے کی کوشش کرتا ہوں۔ امید ہے جلد ہو جائے گا۔ بہت شکریہ کہ آپ نے اس پر نظر ڈالی۔
ابن سعید says:
13, 2010
ظاہر ہے میں تصاویر کے ذریعہ تو اپنی بات واضح کرنے سے رہا. اگر آپ براؤزر میں لوڈ صفحے کا سورس کوڈ دیکھیں تو شاید بات سمجھ میں آ جائے. بہر کیف:
لحد تک آپ کی تعظیم کر دی
اب آگے آپ کے اعمال جانیں
ابوشامل says:
13, 2010
بہت شکریہ سعود بھائی۔ میں جلد اس مسئلے کا حل تلاش کرتا ہوں۔ رہنمائی پر شکر گزار ہوں آپ کا۔
فیصل says:
12, 2010
کیا بات ہے جناب۔ نہایت اچحی کاوش ہے۔ مجحے خوشی ہے کہ اردو بلاگنگ آہستہ آہستہ موضوعاتی بلاگنگ کی طرف آ رہی ہے جسکا میں ہمیشہ سے منتظر رہا ہوں۔
چلیں اس بہانے کچھ اچھی فلمیں ہم بھی دیکھ لیں گے۔ ورنہ اینیمیٹڈ اور کامیڈی فلموں کے علاوہ باقی کچھ دیکھنا کافی مشکل کام ہے میرے لئے۔ ڈاکومینٹری کا شوقین ہوں لیکن ٹی وی کا ریموٹ بیگم کے ہاتھ میں ہی رکھنے سے ہی نقص امن کا خطرہ ٹلا رہتا ہے۔
ابوشامل says:
12, 2010
حضور، یہ موضوعاتی بلاگنگ کا بھوت ہی تو ہمیں اس طرف لایا ہے۔ اب دیکھتے ہیں کمیونٹی کا جوش کب تک برقرار رہتا ہے؟
شکر ہے مجھے اینی میٹڈ فلموں کا کوئی پہلا شائق تو ملا، ورنہ تو اب تک جن سے بھی بلاگ کے حوالے سے گفتگو ہوئی ان کی پسندیدہ قسم میں اینی میٹڈ فلمیں شامل نہیں تھی۔ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ اردو کمیونٹی کے ذوق کو پروان چڑھا سکیں۔
شکاری says:
12, 2010
اچھا ہے بھائی جی اب فضول فلمیں دیکھ کر ٹائم برباد نہیں کرنا پڑے گا۔
ابوشامل says:
12, 2010
شکریہ زاہد ۔۔۔ ہماری کوشش ہوگی کہ توقعات پر پورا اتریں۔
طارق راحیل says:
14, 2010
فلموں کے ڈاؤنلوڈ لنکس تو اب عام ہیں
کیا آپ فلم کے ساتھ ڈاؤنلوڈ لنکس نہیں دیں گے؟
ابوشامل says:
14, 2010
طارق راحیل، اکثر ٹورنٹس میں وائرس ہوتے ہیں اور میں نہیں چاہتا کہ میرے فراہم کردہ کسی لنک سے کسی کا کمپیوٹر متاثر ہو جائے۔ میں اپنے لکھے گئے ریویوز میں تو لنک نہیں دوں گا، باقی دوسرے ساتھی جو تبصرے تحریر کریں گے اس میں ان کی مرضی پر منحصر ہوگا کہ وہ لنکس دیتے ہیں یا نہیں۔
ابن سعید says:
15, 2010
اگر مضمون میں غیر قانونی روابط شامل کیئے گئے یا تبصروں میں موجود غیر قانونی روابط کی مناسب موڈریشن نہ کی گئی تو مجھے شبہہ ہے کہ نسبتاً سخت ضوابط والے بلاگ ایگریگیٹرس مثلاً سیارہ وغیرہ اس بلاگ کو اپنی فہرست میں جگہ دے سکیں گے. کیوں کہ اس سے سرچ انجنز کی نظر میں ان کی ریپیوٹیشن بھی متاثر ہوگی.
ابوشامل says:
15, 2010
بہت شکریہ سعود بھائی۔ حقیقت یہ ہے کہ میں نے بھی اسی کو پیش نظر رکھتے ہوئے ڈاؤنلوڈ لنکس نہیں دیے۔ طارق کو دوسرے طریقے سے سمجھانا چاہ رہا تھا لیکن اچھا ہوا آپ نے اصل بات بتا دی۔
شہزاد وحید says:
15, 2010
کیا بات ہے۔ مجھے اس بلاگ کا مستقل قاری سمجھیں۔
ابوشامل says:
15, 2010
خوش آمدید اور حوصلہ افزائی کا شکریہ شہزاد صاحب۔
حیدرآبادی says:
18, 2010
مبارک ہو جناب. اچھا خیال ہے.
کیا ہمیں بھی کوئی تبصرہ بھیجنے کی اجازت ہے ؟ آپ کا ایمیل پتا کیا ہے؟
ابوشامل says:
19, 2010
بہت شکریہ حیدر آبادی صاحب! آپ سمیت تمام لوگوں کو یہاں تبصرہ بھیجنے کی اجازت ہے۔ ای میل پتہ آپ کو ارسال کر دیا ہے۔
ابن سعید says:
19, 2010
آج وکی نامہ اور فلمستان کے فیڈ ماورائی فیڈر میں شامل کرنے کی سوچ رہا تھا لیکن پتا چلا کہ فلمستان کی تھیم بدلنے کے ساتھ ہی اس کے فیڈ میں بھی کوئی مسئلہ ہو گیا ہے. اگر آر ایس ایس 2 فیڈ درست ملنے لگیں تو انھیں مارائی فیڈر میں شامل کرنے کے بارے میں دوبارہ غور کیا جا سکتا.
ابوشامل says:
19, 2010
تھیم بدلنے کے باعث کچھ مسائل سامنے آئے ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ آپ انہیں ماورائی فیڈز میں شامل کرنے جارہے ہیں۔ وکی نامے پر میرا اگلے ہفتے سے دوبارہ کام کرنے کا ارادہ ہے جبکہ فلمستان پر تو فی الحال دیگر ساتھیوں کی جانب سے تبصروں کا انتظار ہے اور میں خود بھی ایک فلم پر کچھ لکھ رہا ہوں۔
میں نے آپ کی نشاندہی اور ساجد اقبال بھائی کی صلاح پر پرانی تھیم دوبارہ بحال کر دی ہے۔ امید ہے کہ اب فیڈز صحیح کام کر رہی ہوگی۔
ابن سعید says:
20, 2010
دونوں بلاگ ماورائی فیڈر میں شامل کر دیئے گئے ہیں.
BILLU says:
30, 2010
Main ne to aaj hi yeh blog dekha hai jee mubarak ho new blog shuru kerney per mujhey bhi moka dijeye ga is per kuch likhna ka
ابوشامل says:
31, 2010
خیر مبارک بلو! اس بلاگ کا مقصد ہی سب کو موقع دینا ہے، آپ بھی آئیے، بہت خوشی ہوگی۔
تحریم says:
28, 2011
“بلاگ فیڈ کا پتہ “کیا بلا ہے یہ؟
اور کیسے بناتے ہیں؟