(The Next Three Days)دی نیکسٹ تھری ڈیز 2010 میں جاری کردہ ایک پر جوش (تھرلر) فلم ہے۔ فلم کے ہدایتکار پال ہیگیس ہیں اور مرکزی کرداروں میں مشہور اداکار رسل کرو اور الیزبتھ بینکس شامل ہیں۔ یہ فلم 2008 کی ایک فرانسیسی فلم Pour Elleکا ‘ری میک’ ہے۔
![]()
پلاٹ
جان برینن (رسل کرو) کی زندگی میں اس وقت ایک بھونچال آ جاتا ہے جب اس کی بیوی لارہ برینن (الیزبتھ بینکس) اپنی باس کے قتل کے شبے میں گرفتار ہو جاتی ہے۔ اور موقع واردات سے ملنے والے تمام شواہد لارہ کے خلاف جاتے ہیں۔ اسے جیل بھیج دیا جاتا ہے۔ جان برینن ایک کمیونٹی کالج میں پروفیسر ہے اور ان کا ایک بیٹا ہے۔ جب لارہ کے چھوٹنے کی کوئی امید نہیں رہتی تو جان اسے جیل سے بھگانے کے بارے میں سوچتا ہے۔ اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے جان ایک ایسے شخص ڈیمن پیننگٹن (لایم نیسن) سے جیل کے بارے میں معلومات لیتا ہے جو سات دفعہ جیل سے بھاگنے میں کامیاب ہو چکا ہوتا ہے۔ ڈیمن مشورہ دیتا ہے کہ جیل کو سمجھو اور اس کا بغور مطالعہ کرو کیونکہ ” ہر جیل کی ایک چابی ہے”۔ بقول ڈیمن ، جیل سے وقتی طور پہ بھاگنا آسان ہے جبکہ دوبارہ پکڑے جانے سے بچنا مشکل ہے۔ جان مکمل پلان تیار کرتا ہے اور اس دوران اسے کئی ایک مشکلات اور ناگزیر حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو کہ ایک کالج پروفیسر کیلئے نئے ہوتے ہیں۔
ریٹنگز
روٹن ٹماٹوز : %50
والدین کیلئے: آئی ایم ڈی بی کے مطابق 13 سال سے کم کیلئے غیر مناسب
6 تبصرے کیے گئے۔
جہالستان سے جاہل اور سنکی ۔ says:
May 5, 2011
رام اور ہنومان کی کہانی کا ایک اور چربہ ۔ کلاسیکل سٹف ۔
مرد کی زنانی کو کبھی قانون کا رکھوالا اٹھا کے لیجاتا ہے اور کبھی قانون کا دشمن ۔ ویسے زنانی کے مرد ساتھ بھی ایسا ہوا کرتا ہے اور اسکی جدوجہد پر مبنی ایک نئی آبجیکٹیو ٹیل سننے کو مل جایا کرتی ہے ۔
Jafar says:
May 5, 2011
بہت عمدہ فلم ہے
اور میرا پروگرام تھا کہ اس پر کچھ لکھوں، لیکن آپ نے پریس ریلیز جاری کردیا ہے تو۔۔۔ :ڈ
ابوشامل says:
May 6, 2011
عمیر، طویل عرصے بعد فلستان پر واپسی پر خوش آمدید۔
فلم پلاٹ سے تو عمدہ لگتی ہے پھر گلیڈی ایٹر کے کردار کے بعد سے رسل کرو ایسا بھایا ہے کہ میری نظر میں جب بھی اس کی کوئی فلم آتی ہے اسے ضرور دیکھتا ہوں۔ چاہے وہ تھری ٹین ٹو یوما ہو یا ایل اے کونفیڈنشل۔ امید ہے اس مرتبہ بھی مایوس نہیں ہوں گا۔
تحریم says:
May 7, 2011
انگریزی زبان میں دیکھنا مجھے پسند نہین
اچھا ہوا کرے کہ کاش کوئی یہاں موجود فلمون کا اردو سب ٹائیٹل بھی بنا کر شیئر کر دیا کرے
ہندی میں یہ ابھی دستیاب نہین شائد باوجود کوشش کے مل نہیں رہی
عمیر ملک says:
May 8, 2011
اردو سب ٹائیٹل بنانا بہت وقت طلب کام ہے۔ ڈبنگ اور سب ٹائیٹل سازی پہ کوئی باقائدہ کام ہونا چاہیئے۔
ارتقاءِ حيات says:
Apr 5, 2012
جی واقعی ہونا چاہیئے
مزید نئی فلموں سے زیادہ پرانی کلاسکل فلموں پر پہلے توجہ دی جائے تو زیادہ افاقہہ ہو گا
1لوگوں کو علم ہے وہ فلم اچھی ہے دیکھیں گے
2فلم کافی عرصہ پہلے دیکھی گئی ہو گی دوبارہ پھر سے دیکھ بھی لیں گے
3اردو کا نام سن کر 1بار پھر سے دیکھیں گے،ہمارے یہاں اردو ہی دیکھی جاتی ہے کثرت سے مجبوراًہی ہندی دیکھنا پسند ہرتے ہیں
4اردو کی ترقی کی ایک شکل بھی ہے
5آپ کی دیکھا دیکھی مزید لوگ بھی اس میدان میں آئی گے
6چینلز والے بھی رابطے کی کوشش کریں گے
اردو ہی اردو نظر آئی گی )یہ ایکدیوانے کا خواب ہے)